اہلیہ کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو عامر لیاقت کا جواب
خود سے 31 سال کم عمر 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری
شادی کرنے والے 49 سالہ اسکالر و ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے اہلیہ کے ہمراہ ویڈیوز بنانے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے لوگوں کو صبر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
عامر لیاقت نے 10 فروری کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا تھا کہ انہوں نے 9 فروری کو پنجاب کے سرائیکی خاندان سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے تیسری شادی کرلی۔
شادی کی تصدیق کے بعد عامر لیاقت کی جانب سے کم عمر اہلیہ کے ہمراہ رومانوی ویڈیوز کو شیئر کیے جانے پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔
شادی کے بعد عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ دانیہ شاہ کی بیڈ رومز اور کار میں سفر کے دوران بنائی گئی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جن پر لوگوں نے اسکالر و ٹی وی میزبان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
عامر لیاقت اور اہلیہ کی ویڈیوز وائرل ہونے پر ڈراما تنقید نگار لبنیٰ فریال، بلال قریشی اور احمد علی بٹ سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی ان پر تنقید کی تھی۔
لبنیٰ فریال نے عامر لیاقت کی ویڈیوز پر رد عمل دیا تھا کہ اسلام بیوی کو غیر محرم سے پردے کا حکم دیتا ہے مگر ٹی وی میزبان کی اہلیہ کا دن بیڈ روم سے شروع اور اسی پر ختم ہوتا ہے۔
Comments
Post a Comment